Maa Poetry, Mother Poetry In Urdu (30+)

Spread the love

Welcome to our beautiful world of heartfelt expression, here we celebrate the inspirational bond between a child and their MAA through the sensational and beautiful world of poetry. Here we describe the strongest bond of the world between a child and his mother in the form of sensational words of Maa poetry.

In this blog post, we have made a huge and beautiful collection of friendly and wonderful poetry that captivate the feelings of Maa –the love of Maa, her sacrifices, and her care for her child. From these playful verses that arouse childhood memories and love and affection of a maa for her child. These verses describe feelings, expression and caring thoughts of a maa for her child. Here you can discover a pool of love poetry of a maa for her childern. It also describes the beautifull time of yuor childhood that you spent with your mother.

So hold a cup of tea, take it on your favorite place, and enjoy the beautiful rhythm of our Maa Poetry.

Here is the content of Maa Poetry:

 

میری پیاری ماں

Poet: آتیقہ

ہم اپنی محبت کا اظہار نہیں کرتے
ان کو مسکرا کر دیکھ کر عبادت کر لیتے ہیں

مگر ان سے پیار بھری باتیں نہیں کرتے
یوں تو دل کے ہر گوشے میں وہ ہی بسی ہیں ہمارے

مگر رات کو جب تک ان کا ہاتھ نہ تھام لیں خوابوں سے ملاقات نہیں کرتے
میرے سکوں کا ہر پل میری ماں سے جڑا ہے

میں آج جو کچھ بھی ہوں میری ماں کی دعا ہے
یوں تو دنیا نے متعین کیاہے ماں کے لیےبھی ایک دن

مگر ماں کے لیے میرے جذبات صرف ایک دن کے لیے عیاں ہوا نہیں کرتے
اپنی زندگی کا ہر پل لکھ دیاہے میں نے اپنی ماں کے نام

ہم اپنی ماں کے بغیر زندگی کا تصور کیانہیں کرتے

———————–
ماں اور بچپن

Poet: ابراہیم شوبی By: ابراہیم شوبی

مجھے گودی میں
اک بار پھر سے ماں
میرے بچپن کی یادوں کو
دوبارہ سے نیا
اک بار کر دے ماں
مجھے ہے یادجب بھی میں
کبھی بے چین ہوتا تھا
مجھے آغوش میں لے کر
تو سینے سے لگاتی تھی
مجھے لوری سُناتی تھی
مجھے ہردرد سے، دُکھ سے بچاتی تھی
مجھے محسوس ہوتا تھا
کہ میں جنت میں سوتا ہوں
میں جب بیمار ہوتا تھا
تیری شفقت کے سائے میں
شفا یابی ملی مجھکو
تیرے آغوش کی حِدّت
تیرے آنچل کی وہ ٹھنڈک
میں اب بھی چاہتا ہوں ماں
میرے بچپن کی سب یادوں کو
پھر سے تازگی دے دے
مجھے پھر گود میں لے لے
مجھے گودی میں لے
اک بار پھرسے ماں

——————-
امی کی یاد میں

Poet: محمد عمیر عابد 

امی خوابوں میں میرے کبھی آیا تو کریں
ہاتھ شفقت سے بالوں میں میرے پھرایا تو کریں

یوں تو موجود ھیں آپ ھم سب میں کہیں
صورت اصلی بھی مگر یاد سے اپنی دکھایا تو کریں

اس زمانہ نے بہت پریشان رکھا تنگ کیا آپ کو
اب تو آزاد ھے ۔۔ ملنے کے لئے آیا تو کریں

اب بھی گرتا ھوں راہ میں چلتے چلتے
تب سہارے کے لئے ہاتھ بڑھایا تو کریں

تھک گیا ہوں امی میں حالات سے لڑتے لڑتے
حوصلہ میرا بڑھانے کو بھی آیا تو کریں

عمر بیت رہیں ھے خواہش میں ساتھ رہنے کی
وقت آخر ھے امی کبھی ساتھ تو بتایا کریں

امی خوابوں میں میرے کبھی آیا تو کریں
ہاتھ شفقت سے بالوں میں میرے پھرایا تو کریں

وہ اک ہستی جس کو ہم ماں کہتے ہیں

Poet: امین بارق

وہ اک ہستی جس کو ہم ماں کہتے ہیں
بینا دل جس کو سارا جہاں کہتے ہیں

رونق بیت ہے وابستہ ماں کے دم سے
ورنہ تو بھرے گھر کو بھی ویراں کہتے ہیں

جب رخصت ہوئی ماں تو پسر نے رو کے یہ کہا
ماں تجھ بن مجھے لخت جگر کہاں کہتے ہیں

یا رب بارق پر ماں کا سایہ سلامت رکھ
ورنہ کہاں مجھے پیار سے کچھ میاں کہتے ہیں

—————————————

ماں اپنے بچوں کو زور آور بناتی ہے

Poet: اعجاز حنیف آجز

ماں اپنے بچوں کو زور آور بناتی ہے
جو ٹھان لے اُسے کر کے دِکھاتی ہے

ماں جیسی قُربانی کوئی دے نہیں سکتا
بچوں کی جیت کے لیئے خُود کو ہراتی ہے

————————————–

تیرے دامن میں ستارے ہیں تو ہوگۓ اے فلک

مجھ کو اپنی ماں کی میلی گود ہی اچھی لگتی ہے

————————————-

ماں ساتھ ہے تو سایہ قدرت بھی ساتھ ہے

ماں کے بغیر لگے دن بھی رات ہے

 

اے اندھیرے! دیکھ لے منہ تیرا کالا ہوگیا

ماں نے آنکھیں کھول دی گھر میں اجالا ہوگیا

MAA Poetry
 

میں نے روتے ہوۓ پونچھے تھے کسی دن آنسو

مدتوں ماں نے نہیں دھویا دوپٹہ اپنا

یا رب میری ماں کو لازوال رکھنا

میں رہوں نہ رہوں میری ماں کا خیال رکھنا

میں دور ہوجاؤں تو اسکا میرا سر پہ ہاتھ ہے

میرے لئے تو میری ماں ہی کائنات ہے

میری زباں کو مل جاتی ہے مٹھاس

جب بھی ماں سے کلام کرتاہوں

تیرے ہاتھوں کی کرامات کی تو پِھر بات ہی کیا ماں

مجھ کو تیرے قدموں کی مٹی بھی شفاء دیتی ہے

نا جانے آ ٹے میں کیا ملاتی ہے ماں

گھر جیسی روٹی دنیا میں کہیں نہیں

میری ماں میرے لیے دعا کرتی ہے

اِس لیے تو راستے کی ہر ٹھوکر حیا کرتی ہے

 

حالات برے تھے مگر رکھتی تھی نواب بنا کر

ہم غریب تھے یہ صرف ماں جانتی تھی . .

ہر مشکل آسان ہوتی ہے

زندہ جب تک ماں ہوتی ہے

Conclusion:

Here it is concluded that if you want to find about MAA Poetry in Urdu then You are in right place. You can easily get MAA poetry here by visiting this page and get a huge content about mother poetry in Urdu.

Leave a comment