Eid Sad Poetry In Urdu (50+)

Spread the love

Eid is one of the most famous festival for Muslim Community all over the World. All the Muslims are waiting for this event with great anxiety. It is a time of great pleasure and joy for them. At this event all the friends and family are unite again and spend most beautiful time with each other. Eid is such a great event for writers also.
They express their feelings through their words with great creativity skills. However, within the beautiful time of this celebratory season, there is also the existence of a quieter, and some bitterness. Eid may also arouse the feelings of sadness and loneliness. It also reflects the memories and expressions of a sad person also in his own words. Here you find the massive content about Eid Sad Poetry In Urdu.

About Eid Sad Poetry:

In this blog post, we provide you to discover the connection between between Eid and sadness through a unique collection of poetry. These verses are especially crafted with great creativity and emotions. At this event some broken heart and lonely people shows and share their emotions through their words in form of poetry. They express their feelings through the poetry and found a resilience source in their life of sadness and loneliness. Here we provide you a unique collection of eid sad poetry in urdu which you can easily read by visiting this page.

Eid Sad Poetry:

عید پھیکی لگ رہی ہے عشق کی تاثیر بھیج

Poet: ساحر

عید پھیکی لگ رہی ہے عشق کی تاثیر بھیج
آ گلے مل!!! یا لباس عید میں تصویر بھیج

———————————-

میری عید کا چاند نظر نہیں آتا

Poet: اسد جھنڈیر  By: اسد جھنڈیر

میری عید کا چاند نظر نہیں آتا
نجانے کیوں کر گھر نہیں آتا؟؟؟

میرا سجنا سنورنا ھے جس کیلئے۔
کیوں وہ لوٹ کر ادھر نہیں آتا ؟

اس سے کہہ دو کہ لوٹ آئے۔
کہ دل ناداں کو صبر نہیں آتا۔۔۔

——————————

آ جائے وہ ملنے تو مجھے عید مبارک

Poet: ادریس بابر By: نعمان علی

آ جائے وہ ملنے تو مجھے عید مبارک
مت آئے بہ ہر حال اسے عید مبارک

ایسا ہو سب انسان ہوں خوش اتنے کہ ہر روز
اک دوسرے سے کہتا پھرے عید مبارک

ہاں مجھ سے جسے جس سے مجھے جو بھی گلہ ہو
آباد رہے شاد رہے عید مبارک

تنہائی سی تنہائی کہ دیوار بھی ششدر
اب کھل کے کہے یا نہ کہے عید مبارک

سرگوشی نے پتھر کو سبق یاد دلایا
پانی نے لکھا آئینے پہ عید مبارک

تم جو مرے شعروں کے مخاطب تھے نہ ہو گے
آخر میں تمہیں صرف تمہے عید مبارک

——————————–

وہ بھی مِلتا جو گَلے سے تو خوشی عید کی تھی

Poet: پیرنصیرالدین نصیر By: نعمان علی

ایک جان اور دو قالب بھی رہے ہیں ہم تم
ہائے ! کیا دَور تھا تم کو بھی کبھی یاد آی؟

وہ بھی مِلتا جو گَلے سے تو خوشی عید کی تھی
کوئی رہ رہ کے نصیر آج بہت یاد آیا

——————————

 

اے عیدے تھوڑا رُک جا تُوں

Poet: طارق اقبال حاوی By: طارق اقبال حاوی

جے آنا تے سُن لے تُوں
تیرے آن نیں دل دُکھانا اِی

ساہنوں بالاں سوال سو پُچھنے
اساں چُپ وَٹنی، مُونہہ لُکانا اِی

ساڈے کول پُرانے لِیڑے نیں
سارے جی وی ہوگئے چِیڑے نیں

ہُن گھر دانے وی مُک چلے
تے خالی ہوگئے بَوجے نیں

ہُن بال، تاں روٹی نہیں منگدے
اوہ وی جاندے نیں کہ رَوجے نیں

میری من لے ٹھہر کے آ جاوِیں
فیر جم جم پھیرا پا جاوِیں

اَجے پلے ساڈے کُجھ وی نہیں
کِتھے سجے کھبے لُک جا تُوں

اے عیدے تھوڑا رُک جا تُوں
اے عیدے تھوڑا رُک جا تُوں

—————————-

پیامِ عیش و مسرت ہمیں سناتا ہے
ہِلالِ عید ہماری ہنسی اُڑاتا ہے

 

دِل سے رُخصت ہر اِک اُمید ہوئی
آج ہم غمزدوں کی عید ہوئی

عین ممکن ہے کوئی بچھڑا ہوا مل جائے
کیوں نہ اس بار تیرے گائوں کا میلہ دیکھیں

یادوں کی کتابوں کو سامنے رکھ کر
میری عیدیں بند کمرے میں گزر جاتی ہیں۔۔۔

ہم نہ مانیں گے عید آئی ہے
آپ آتے تو عید بھی آتی

ادھورے تِشنہ سوالوں کے ساتھ۔
کچھ اپنے کچھ اوروں کے حوالوں کے ساتھ۔
جو سوچا تھا وہ تو مِل سکا نہیں۔
بِن مانگی چند مُرادوں کے ساتھ۔
گُزر جاتا ہے گُزر جائے گا۔
بے کال سا، کچھ الجھا سا۔
ایک اور عید کا دِن۔

گِلے شِکوے مٹا کر مسکرائو عید کا دن ہے
پرانی رنجشوں کو بھول جائو عید کا دن ہے

عید کے چاند کو دیکھے نہ کوئی میرے سوا
اس کے دیدار کو ایک سال گزارا میں نے

عید جب آتی ہے تو ملنے کا امکان رہتا ہے۔۔
مل کر کیا کہیں گے سوچ کر دل پریشان رہتا ہے۔۔

 

خوشیوں کی یہ شام اور یادوں کا یہ سماں
اپنی پلکوں پہ ستارے ہرگز نہ لائیں گے
رکھنا سنبھال کر چند خوشیاں میرے لیے
میں لوٹ آئوں گا تو عید منائیں گے

 

میں نے چاہا تجھے عید پہ کچھ پیش کروں
جس میں احساس کے سب رنگ ہوں روشن روشن
جس میں آنکھوں کے تراشے ہوئے موتی لکھوں
جس میں شامل ہو میرے قلب کی دھڑکن دھڑکن

غیروں میں جو ہیں شاد اِنہیں عید مبارک
جن کو نہیں ہم یاد انہیں عید مبارک
معصوم سے ارمانوں کی معصوم سی دنیا
جو کر گئے برباد انہیں عید مبارک

 

ابرِ رحمت بن کر چھا جائو پیامِ عید ہے
چار سو نور برسائو پیامِ عید ہے
غمزدہ جو بھی آئے کرو اس کا غم دور
مَند مل کر دو ہر اِک گھائو پیامِ عید ہے

بچھڑے ملتے ہیں بعد مدت کے
اس کو روزِ سعید کہتے ہیں
درد اوروں کے بانٹ لینے کو
بزمِ ہستی میں عید کہتے ہیں۔۔۔

اے ہم نشیں بہشت بہ داماں ہے شامِ عید
آ ہم بھی دِل کے داغ جلائیں بنامِ عید
پلکوں پہ آنسوءوں کے ستارے سجا لیے
اِس دھج سے حسرتوں نے کیا اہتمامِ عید

 

Conclusion:

From this it is conclude that sad poetry is a source of relief for broken heart and lonely people. At some events these people show off their emotions through their words. So in order to read Eid sad poetry in Urdu you can visit this page and read a massive collection of such a beautifull poetry.

Leave a comment